اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

بیماریوں سے حفاظت کی دعائیں

*بیماریوں سے حفاظت کی دعائیں*

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَ الْجُنُوْنِ وَ الْجُذَامِ وَ سَیِّءِ الْاَسْقَامِ*

اے الله! بے شک میں تیری پناه مانگتا ہوں برص، پاگل پن، کوڑھ اور انتہائی مہلک بیماریوں سے۔

*اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَ اشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا*

 اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کر دے اور شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا جو بیماری کو باقی نه چھوڑے۔   

٭  مریض پر دایاں ہاتھ پھیرتے ہوئے پڑھیں۔ خود کو بھی دم کر سکتے ہیں۔

*اَسْاَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ*

میں عظمت والے الله سے، عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں که وه تجھے شفا دے۔
(7 بار) 
٭  اپنے لیے دعا کرتے ہوئے اَنْ یَّشْفِیَکَ کے بجائے اَنْ یَّشْفِیَنِیْ پڑھیں۔

*ایوب علیہ السلام کی دعا*

أَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ۝

بے شک، مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم والا ہے۔

اے اللہ تمام بیماروں کو شفا نصیب فرما۔آمین
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget