نزلہ زکام سے نجات
نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔
نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہنا مشکل نہیں رہا۔
اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد ملاکر استعمال کیا جائے تونزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔
لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیاءجیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی جس سے انسان معدے کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔
وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملانیم گرم پانی پینا چاہیے یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا اور وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں