اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

تاریخ سیکهو

تاریخ سیکهو

حکومت پنجاب کے وزیر اطلاعات اور پی.ٹی.آئی کے رهنما اسلم اقبال بیگ کہتے ہیں مولانا کے مارچ میں اسفندیار ولی خان نے شرکت کی جن کے دادا نے پاکستان میں دفن ھونا بھی پسند نہیں کیا ۰
حضور باچاخان نے تو اپنے آبا و اجداد کی مٹی , اور اسلامی ملک میں اسودہ خاک ھونے کو پسند کیا۰ ذرا پاکستان کے ان مامووں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد فرمائیے کہ انھوں نے پاکستان میں دفن ھونا  کیوں پسند نهیں کیا ؟

1۔گورنر جنرل غلام محمد : ان کو انکی وصیت کے مطابق دشمن ملک ھندوستان کے شھر لکھنو میں واقعہ درگاہ حاجی وارث شاہ بارہ بنکی میں پاکستان سے خصوصی طیارے میں لے جا کردفن کیا گیا
2 - جنرل موسیٰ خان 1966 ء سے لے کر 1969 ء تک مغربی پاکستان کے گورنر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ 1985 میں ، وہ بلوچستان کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے اور 1991 میں ان کی وفات تک وہ اس عہدے پر رہے۔ کو ان کی خواھش کے مطابق ایران کے شھر مشھد لے جاکر دفنایا گیا۰
3- جناب معین قریشی جو 18 جولائی 1993 سے اکتوبر 1993 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ایک امریکی خاتون لیلو الزبتھ کے شوہر نامدار بھی تھے جب 22 نومبر 2016 کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تو اپنی وصیت کےمطابق امریکی شھر واشنگھٹن ہی میں دفنائے گئے۰
4۔ چوھدری رحمت علی جس نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا۰ جب فروری 1951 کو انتقال کر گئے تو ان کو انگلستان کے شھر کیمبرج کے نیو مارکیٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۰
5- سکندر مرزا : پاکستان کے چوتھے اور آخری گورنر جنرل اور پہلے صدر سکندر مرزا لندن میں فوت هوۓ اور ایران میں دفنایا گیا- اور اس کی بیوی ناهید مرزا 24 جنوری 2019 کو لندن میں فوت هوېي اور وهی پر دفن کردی گئ-
6 - دینا واڈیا - قایٔدآعظم کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا نے ایک هندو نیول واڈیا سے شادی کیا ، اور 98 برس کی عمر میں 2 نومبر 2017 میں لندن میں انتقال کرگیٔ ، اور بهارت میں دفنایا گیاـ
7 -  مولانا محمد علی جوہر - تحریک خلافت کے روح رواں اور مطالعہ پاکستان کے اوراق کی زینت مولانا محمد علی جوہر کو ان کے انتقال کے بعد ان کی وصیت کے مطابق اسرائیل کے شھر یروشلم میں سپرد خاک کیا گیا۰
ڈومز آف راکس کے قریب واقع ان کے قبر پر یہ الفاظ کندہ ہیں
"Here lies al-Sayyid Muhammad Ali al-Hindi”
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget