سویڈش لڑکی
ایک پاکستانی نے سویڈش لڑکی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اسے اسلام اور اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتاتا رہتا۔
اسے بتاتا کہ اسلام محبت کا دین ہے، عفو و درگزر کا مذہب ہے۔ حسن سلوک اور حسن معاملہ کا مذہب ہے۔ نفرت اور قطع تعلقی کو اچھا نہیں سمجھتا، رحم اور برداشت کی تعلیم دیتا ہے۔
بالآخر، ایک دن لڑکی نے ان تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
پاکستانی صاحب، ایک بار چھٹیاں گزارنے پاکستان تشریف لائے تو اپنی سویڈش بیوی کو بھی ساتھ لیتے آئے۔ کوئی ایک ہفتہ اپنے خاوند کے گھر والوں کے ساتھ رہنے کے بعد سویڈش بی بی کہنے لگی: تم اپنی گھر والوں کو بھی اسلام کی تبلیغ کرو، تاکہ یہ بھی مسلمان ہو جائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں