اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

وھیل مچھلی

وھیل مچھلی

پروین شاکر نے کہا تھا کہ
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
درج ذیل مراسلہ اس شعر کے مصداق ہے

جماعت میں میں سمندری مخلوق پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم نے بتایا کہ
وھیل مچھلی 30 دن تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتی ہے.
جس پر ایک بچہ حیرت میں ڈوب گیا.
کھڑے ہو کر کہنے لگا
میڈم ! میں نے تو بائیولوجی کی کتاب میں پڑھا تھا کہ وھیل مچھلی بغیر کھائے صرف 10 دن زندہ رہ سکتی.

میڈم سٹپٹا گئیں اور اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے بولیں،
نہیں! وہ 30 دن تک زندہ رہتی ہے.
بچے نے میڈم کے غصے اور بحث سے بچنے کے لیے بیٹھتے ہوئے کہا،
ٹھیک ہے، جب میں جنت میں جاؤں گا تو وھیل مچھلی سے خود ہی پوچھ لوں گا.
میڈم نے بچے کو مزید چڑانے کے لیے فاتحانہ انداز میں چوٹ کی،

لیکن اگر وھیل مچھلی جنت کی بجائے جہنم میں چلی گئی تو ........؟

"تو میڈم پھر آپ پوچھ لیجئے گا"
بچے نے کندھے اچکا کر جواب دیا
پھر اُس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی... دے 

"تھپڑ" تے " تھپڑ"

لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget