اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

پاکستانی قوم

پاکستانی قوم

پاکستانی ایک عمدہ قوم ہے۔!!
اگست آئے تو سچے پاکستانی۔
رمضان آئے تو پکے مسلمان۔
جنگ لگے تو سب فوجی۔ 
کھیل کا میدان لگے تو سب کھلاڑی۔
الیکشن ہوں تو سب سیاستدان۔ 
احتساب شروع ہو تو سب نیب۔
بجٹ آٸے تو سب اکانومسٹ۔
خبر آٸے تو سب تجزیہ نگار۔
کسی بیمار کو ملیں تو سب ڈاکٹر۔
 ڈاکٹر کو ملیں تو سب مریض بن جاتے ہیں۔
کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے تو سب مفتی۔ 
کوئی متنازعہ مسئلہ پیش آئے تو سب وکیل۔
شادی اور پروگرام کے موقع پر سب فنکار۔ فضول رسم و رواج کےموقع پر سب مالدار۔
اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آئے تو سب زکاة کے مستحق بن جاتے ہیں۔

اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے جس برتن میں ڈالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

الغرض لامحدود تجربات سے لبریز قوم۔ 

عالمی طاقتیں کبھی اس قوم سے پنگا لینے 
کی غلطی نہ کریں
ورنہ بعد میں پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget