اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

اپریل 2019

* انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں*

مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک "ماھر غذائیات" *(Nutritionist)* اور "موٹاپے کے معالج" Bariatric consultant ھیں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتا رھے ھیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ھے:
*1) "كلوا واشربوا ولا تسرفوا"*
(الاعراف آیت 31)
ترجمہ: کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر "نشاستہ" *(
carbohydrates)* اور "چکنائ" *( fats)* سے منع کرتے ھیں حالانکہ یہ دونوں  چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی اھمیت کی حامل ھیں۔ اصل چیز جس سے منع کیا جانا ھے وہ حد سے تجاوز ھے.
*2) "وجعلنا من الماء كل شي حي"*
(الانبياء  آیت 30)
ترجمہ: اور پانی سے ھر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پی لیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ھر شخص اپنے وزن کے ھر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلا" اگر کسی کا 70 کلو وزن ھو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔ یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کارکردگی کے لئے بہت ضروری ھے۔
*3) "وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا"*
(النباء آیت 11)
ترجمہ: اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ھیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ *
prescription* ھے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!
*•══••✦◥◣✿◢◤ ••══•*


*جنت کے دروازے صحیح روایت کے مطابق کتنے ہیں ؟ کون کس دروازے سے داخل ہوگا ؟ مختصر یہ کہ لوگ ان کے مرتبہ کے اعتبار سے کس دروازے سے داخل ہونگے ؟ اس کی وضاحت فرمائیں ؟*

*الجواب وباﷲ التوفيق*

*جنت کے کل آٹھ دروازے ہیں ، ہر شخص اپنے اعمال کے اعتبار سے ان دروازوں سے داخل ہوگا ،*

*حضرت ابو بکر ؓ اور ان جیسے دوسرے صحابہ کو آٹھوں دروازوں سے بلایا جائے گا ، اس کے علاوہ دوسرے دروازوں کے نام اور ان سے داخل ہونے والوں کے نام حسب ذیل ہیں ،*

*(۱) باب الصلوۃ ، نماز کی پابندی کرنے والے اور خشوع وخضوع سے ادا کرنے والے ،*

*(۲) باب الجہاد،  مجاہدین ،*

*(۳) باب الصدقہ، صدقہ و خیرات کرنے والے ،*

*(۴) باب الریان،  روزے دار ،*

*(۵) باب الضحیٰ چاشت کی نماز پڑھنے والے ،*

*(۶) باب التوبہ تائبین ،*

*(۷) باب العفو درگزر کرنے والے اور معاف کرنے والے ،*

*(۸) باب الرضا اللہ کی رضا میں راضی رہنے والے ،*

*(مزید تفصیل کے لئے دیکھیں  مظاہر حق اور مشکوۃ شریف)*

*فقط وﷲ اعلم بالصواب*
*محمد مستقیم عفاالله عنه ،*
امام و خطیب مدینه مسجد مادی پور کالونی ، دھلی ،
۹۸۹۱۷۵۷۳۰۵

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget