اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

جنوری 2020

ڈرامے باز قوم 

' میرے پاس تم ہو ' ایک ڈرامہ جس کی کل کہانی یہ کہ ایک شادی شدہ عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ بغیر نکاح کے گل چھڑے اڑاتی رہی ہے،ان کا ننھا منا سا بچہ 
ماں باپ کے درمیان ہوئی طلاق سے لا تعلق اپنی استانی سے 
اپنے باپ کی سیٹنگ کراتا پھر رہا ہے.

محبت،شادی،بے وفائی،طلاق،ناجائز تعلقات ڈرامے میں یہ پانچ روایتی اور یکساں موضوعات تمام ہوئے ہیں اک قتل رہ جاتا ہے شاید وہ آخری قسطوں میں ہوجائے.

اب اس فضول اور بکواس ڈرامے کے چکر میں آدھی قوم 
پاگل ہوئی پڑی ہے،آخری قسطیں سینما گھروں میں دکھانے 
کا اعلان ہوا ہے 25 جنوری کی تاریخ ہے ابھی قریب ہفتہ پڑا ہے لیکن ایڈوانس بکنگ کا یہ عالم ہے کہ آٹے کی مہنگائی کا رونا روتی اور دھائیاں دیتی قوم نے اب تک 2 کروڑ سے زائد روپے کی ٹکٹیں خرید بھی لیا ہے.

مجھے تو گاہے محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب من حیث القوم ایک بیکار اور تھکے ہوئے ڈرامے کے کردار ہیں،ہم سب ڈرامہ 
باز ہیں،ہمارے حکمران و سیاست دان ڈرامہ باز ،ہماری عوام 
و خواص ڈرامے باز ،ہمارے مصلح و واعظ ڈرامے باز ،ہمارے 
وکیل اور ڈاکٹر ڈرامے باز،ہمارے منصف و حج ڈرامے باز ہمارے امیر و غریب سب ڈرامے باز،سب !

 جس قوم کا بچہ بچہ گوروں کا مقروض ہو،جس کا انگ انگ قرض کے نیچے جھک کر بے حس ہوچکا ہو،جس کے پلے کچھ نہ ہو وہ 'میرے پاس تم ہو ' کے نہ صرف فضائل بیان 
کر رہی ہے بلکہ 'حسب توفیق ' باکس آفس میں اس کی کامیابی کے لئے پیسہ بھی لگا رہی ہے. 

جوتوں کے ڈبوں میں موجود سیلیکا جیل کے بیگز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مفید

جب بھی کوئی نیا جوتا یا کیمرا یا ایسی ہی کوئی چیز خریدی جاتی ہیں تو ان میں موجود سیلیکا بیگز کو ہم زہر آلود اور بے کار سمجھ کر کچرے کی ٹوکری کی نذر کر دیتے ہیں۔ تاہم سیلیکا بیگز کی مدد سے ہمیں بے شمار فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ سیلیکا بیگز سیلکیون ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہو تے ہیں جو نمی کو بھگانے اور خشک جگہ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ان بیگز کو پھینکنے والے افراد ان بیگز کو دیگر جگہوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ان بیگز کو جم بیگ میں رکھا جائے تو یہ نمی جذب کر لیتے ہیں۔ گاڑیوں کے مالک ونڈ اسکرین پر نمی پر قابو پانے اور اپنا وقت بچانے کے لیے اسے اسکرین کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر آپ کا موبائل فون گیلا ہو گیا ہے تو اسے سیلیکا بیگز سے بھرے ہوئے ایک ڈبے میں رکھ دیں جس کے بعد آپ کے فون کے ٹھیک ہونے کے متعدد امکانات روشن ہیں۔ سیلیکا بیگز کو سیفٹی یا ریزر کو خشک کرنے اور اسے زنگ آلود ہونے سے بچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لہٰذا سیلیکا بیگز کو بے کا ر سمجھ کر کچرے میں پھینکنے کی بجائے ان سے فائدہ حاصل کریں ۔“

بال گھنے اور مضبوط کرنے کا بہترین حل

بال گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تقریباً ہر کوئی ہی دوچار رہا ہوگا اور  اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے  مہنگے سے مہنگی  ترکیبیں آزمائی جاتی ہیں۔
لیکن اب ہم آپ کو اس مسئلے کا سستا اور بہترین حل بتانے جا رہے ہیں، 
جی ہاں! ہم آپ کو آج ایک ایسے تیل کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کا استعمال کرکے بال گرنا ختم اور بال مضبوط اور گھنے ہونا شروع ہوجائیں گے۔
روغنِ ارنڈ یا کیسٹر آئل
روغنِ ارنڈ جسے انگریزی زبان میں کیسٹر آئل بھی کہا جاتا ہے، یہ بالوں کے لیے ایسا بہترین تیل ہے جس سے بالوں کا گرنا کم اور بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

اس تیل کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل سر کی جلد میں جراثیم کی افزائش کے خلاف مزاحمت کا کام بھی کرتا ہے۔

روغنِ ارنڈ میں ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل بالوں کو گھنا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب روغنِ ارنڈ کو بھوؤں اور پلکوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس تیل کا استعمال کرنے سے بھویں گہری جب کہ پلکیں بھی دراز ہوتی ہیں۔
روغنِ ارنڈ میں اومیگا 6 اور اومیگا 9 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس تیل کا استعمال کرنے سے بال گرنا بند جب کہ بال مضبوط بھی ہوتے ہیں۔
اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو سر کی جِلد کو انفیکشنز اور خشکی سے دور رکھتی ہے۔

ایک نظر اِدھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

کلینک میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کررہاتھا جس کے دانت میں درد تھا ، اُس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہے لیکن فرق نہیں آیا ہے ۔۔۔
ٹھرئیے !
جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کررہی تھی وہ تیز ترین درد کُش انسیڈ یعنی فلربیبروفن ہے ، جو معدے کے ساتھ ، جگر ، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے اور وہ بھی اس کم عُمر کے بچے کو کیوں دی ؟
سب سے محفوظ تصّور کیجانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سُکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں ۔
پونسٹان ، بروفین ، ڈائکلو ، وورین ، بریکسین ، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں ، لیکن یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کے حامل بھی ہیں ۔اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہے ۔
آج کل تو ہر کوئی بیفلام دھڑادھڑ استعمال کررہے ہیں ۔یہ کام نہ کریں ۔بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرھیز کریں ۔۔
آسان حل ۔۔۔۔
آپ دردوں اور بُخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں ۔اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے ۔
مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیاکریں ۔
اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن ، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل ، ٹربل کرلیں ۔
کچی ہلدی کو جوش دیکر پیاکریں ۔
دردوں کیلئے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں ۔
اپنا دُشمن خود نہ بنیں ۔انگریزوں کو مالی فائدہ نہ دیں ۔
آپ نے ٹی وی پر پیناڈول کا اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں دوگولیاں پیناڈول لیں ۔۔تو ایسا بِلکل بھی نہ کریں ۔یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتاہے ۔
جسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوتی ہے تو آپ جی بھر کر آرام کریں ۔خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ دیں ۔
بچّوں کو لگاتار کیل پول ، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں ۔۔
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کیوجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیاکریں ، جوشاندہ اور توت سیاہ شربت پلایاکریں ۔سبز قہوہ ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں ۔۔
لکیر کے فقیر نہ بنیں ۔ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نُقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں ۔۔۔۔ہمیشہ کے نُقصان سے بچیں ۔گُردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔اور اس پیغام کو مفادِعامہ کی خاطر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔۔۔۔شُکریہ ۔

سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے، سوچا آپکے ساتھ شئیر کرلوں

سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملے الفاظ 10ہیں۔

قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے

لیکن جب

- سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔

- سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔

- سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔

- اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ہے وہ‏…حرف "ا" الف ہے جو 10 دفعہ آیا ہے۔

- وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہیں۔

- اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف "ر" راء پر ہوا ہے جو کہ حروفِ ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ہے۔

- قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف "ر" راء پر اختتام پذیر ہو رہی ‏…ہیں، انکی تعداد 10 ہے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ہے۔

سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذو الحجہ کے مہینے کا 10واں دن ہے جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا
" فصل لربک وانحر"
"پس نماز پڑہو اور قربانی کرو"
وہ دراصل قربانی کا دن ہے

اللہ کی شان کے یہ ‏…سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت ، جو ایک سطر پر مشتمل ہے، میں آگیا
آپکا کیا خیال ہے بڑی سورتوں کے متعلق!!!
‏اللہ تعالی نے اسی لئیے فرمایا
"ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں شک ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے آؤ"
اللہ تعالی مجھے اور آپ کو حوضِ کوثر سے ایسا مبارک پانی پلائے جسکے بعد ہمیں کبھی پیاس نہ لگے۔
 آمین

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget