کیکڑا
کہا جاتا ہے کہ
جب پانی کی لہریں اسے کنارے پر لا پٹختی ہیں تو پھر یہ خود پانی میں جانے کی کوشش ہی نہیں کرتا بلکہ اس بات کا انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے کر دوبارہ سمندر کی تہہ میں لے جائے اور اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے حالانکہ ذراسی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے اور پانی چند گز کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے
لیکن جب کیکڑا خود ہی اس کے قریب جانے کو راضی نہیں تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے۔۔۔
یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے آپ نظر دوڑائیں تو آپ کے ارد گرد ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا ساری زندگی وہیں پڑے رهتے ہیں حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔۔۔۔
ہمیشہ یہی سوچ کر جیئں کہ ،،،آج سے بہتر میرا آنے والا کل ہوگا ۔۔۔اور یقین کریں ۔۔اس طرح آپ کا کل بہتر سے بہتر ہوتا جاۓ گا ۔۔
ورنہ دنیا تو کیکڑوں سے پہلے ہی بھری پڑی ہے۔۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں