اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

فاتحہ

فاتحہ



انسانیت اور انسانی رویوں کی درجہ بندی کی جائے تو شاید ھم سب سے نِچلے درجے پر فائز ہوں گے

پنجاب کے ضلع راجن پُور کی تحصیل جام پُور میں رات کے پِچھلے پہر ٹریفک حادثے میں ایک غریب راہگیر کسی تیز رفتار بس کی زد میں آکر کُچلا گیا

ساری رات مختلف گاڑیاں اُس لاوارث لاش کو کچلتی رہیں، کسی مُسافر، کسی ڈرائیور نے اس لاش کو اسپتال پہنچانا تو کُجا اُسے اُٹھاکر روڈ کی سائیڈ پر رکھنا تک مُناسب نہ سمجھا

گاڑیاں آتے جاتے اِس لاش کو سڑک پر کُچلتی رہیں، کُچلتی رہیں

علی الصُبح ریسکیو والوں نے کئی چھوٹے چھوٹے ٹُکڑوں میں بٹی اِس لاش کی باقیات کو لوتھڑوں کی شکل میں ایک گٹھڑی میں سمیٹا

یہ اندوہناک تصاویر دیکھ کر خُود ہی فیصلہ کرلیجئے گا کہ ھم  انسانوں کی "کیٹگری" میں کس درجے پر فائز ہیں

آئیے مل کر قیامت بپا ہونے کی اجتماعی دعا مانگتے ہیں

سوری....
میرے پاس آپ کو ہنسانے اور خُوش رکھنے کے لئے لطیفے اور چُٹکلے نہیں ہوتے
اِس لئے برداشت!!

ایک فاتحہ مرنے والے کے لیے...!!

ایک فاتحہ مرجانے والی انسانیت پر....!!

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget