اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

اجوائن کے فوائد

اجوائن کے فوائد

1۔ اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے 
2۔ خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے۔
3۔ بلغم اور ریاح کو ختم کرتی ہے۔
4۔  پیچش میں مفید ہے۔
5۔ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے۔
6۔ رگوں کے سدے کھولتی۔
7۔ جگر کی سختی کو دور کرتی۔
8۔ گردہ مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے ۔
9۔ فالج اور لقوہ میں مفید 
 10۔ ہچکی کو دور کرتی ہے۔
11۔ بلغم کو خارج کرتی ہے۔
12۔ دمہ میں بھی فائدہ مند ہے۔
14۔ امراضِ رحم میں مفید 
15۔ ورموں کو تحلیل کرتی ہے ۔
16۔ طبّی خواص کے ساتھ غذائی افادیت سے بھی بھر پور ہے۔
17۔ یہ افیون کے مضر اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔
18۔ اجوائن جگر کے سدے کھولتی ہے۔
19۔ گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے۔
20۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔

دیسی علاج اور استعمال:
 اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
 
فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کیلئے مجرب ہے۔ 

اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے 

بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام آجاتا ہے ۔

اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہاتھ پائوں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے۔ 
 
 پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفاءہوتی ہے۔ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے۔ 

اس کا روزانہ استعمال مقدار چھ ماشہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے۔
 چہرے کا رنگ نکھارتا اور بواسیر کو بے حد فائدہ دیتا ہے۔

 پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ‘ گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہوجاتا ہے۔

زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کرکے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہوجاتا ہے۔

ہچکی کو روکنے کیلئے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہوجاتی ہے۔ 

اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں ۔

مرض برص  میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget