اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

حساب ہوگا

حساب ہوگا


ادھورے خوابوں کے 
خستہ کاغذ
سنبھال رکھنا حساب ہوگا..
وفا کے رشتے ..
جفا کی رت میں ..
بحال رکھنا حساب ہوگا..
سنہرے جذبوں کی قدر کرنا ..
رفاقتوں میں وقار رکھنا..
اندھیر نگری میں دل جلا کے ..
خیال رکھنا حساب ہوگا..
محبتوں کے سفیر بن کے..
جو چاہتوں کے نقیب بننا..
راہ وفا میں نہ تم کسی سے ..
ملال رکھنا حساب ہوگا..
زمانے بھر کی یہ تلخیاں کیوں ..
یہ جبر کیسا یہ صبر کیسا ..
میرے لئے بس ..
تم اپنے لب پر ..
سوال رکھنا حساب ہوگا..!!!!
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget