اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﺍﺥ

*‏حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں ایمانداری کے انڈکس کے مطابق پاکستان کا 160 نمبر ہے*

*500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر.*

*خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی.*

*خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا دوده فروش۰*

*بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او.*

*گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد.*

*کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.*

*100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی.*

*معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل.*

*دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ.*

*آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی.*

*کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی۰*

*ماں باپ کی عزت نیلام کرکےکئ کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی بیٹے۔*

*ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو الله اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان.*

*کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے اور ايم اين اے.*

*لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار.*

*ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب.*

*مسجد کے ممبر پر بیٹها ھوا بے عمل مولوی....

*غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری۔*

*زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای اور روينيو آفيسر.*

*دوائوں  اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والے ڈاکٹر۔*

*اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی..*...

*ﺟﺐ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ " ﻓﻼﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ۔۔ "! ﺳﺒﮭﯽ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭ ﮨﯿﮟ* 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget