اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

عورت

عورت
مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت اللہ پاک نے عورت کو بخشی ھے مرد کو اس کی ھوا بھی نہیں لگی ،، مرد کے معاملے میں خود اللہ پاک نے عورت میں وہ Sensor لگایا ھے جو دھواں سونگھ کر آگ کی خبر دیتا ھے ،، MBA شوھر دوست کو گھر لاتا ھے اور مڈل پاس بیوی اس کو دس منٹ میں بتا دیتی ھے کہ اس کی نظر ٹھیک نہیں ،، عورت میں مرد کے بارے میں اتنی Applications رکھی گئ ھیں کہ وہ اس کی نظر پڑھ سکتی ھے ، اس کی چال پڑھ سکتی ھے ، اس کے الفاظ پڑھ سکتی ھے ،، یہانتک کہ وہ مرد کی مصنوعی اور حقیقی مسکراھٹ کے فرق کو دن اور رات کی طرح جانتی ھے - جھوٹ پکڑنے والی مشین کو دھوکا دیا جا سکتا ھے ،عورت کو دھوکا دینا ناممکن ھے ، وہ مروت سے چپ کر جائے تو اس کی مہربانی ھے ،جھگڑا دفتر میں ھوتا ھے اور اس کی خبر وہ آپ کا مُکھڑا دیکھ کر دے دیتی ھے ،، آپ ٹریفک وارڈن سے لڑ کر مسکراتے ھوئے گھر میں داخل ھوں مگر وہ اچانک پیچھے سے آ کر کہتی ھے " کس سے لڑ کر آئے ھو ؟ "،،، جس خدا نے عورت کو جسمانی طور پہ نازک بنایا ھے اس خدا نے نفسیاتی طور پر اس کو بڑا قوی بنایا ھے ،پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئ ھے ،، کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا ھے " موسی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا ؟ موسی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا ؟ فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا ؟ اور شیخِ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موسی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں ؟ کیا وہ ان کو جانتی تھی ؟ اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ مارشل آرٹس کے ماھر ھیں اور امین بھی ھیں حیاء والے بھی ھیں،
جس اللہ نے عورت کو جسمانی طور پہ کمزور بنایا ھے اس اللہ نے ہی اسے نفسیاتی طور پر بہت مظبوط بھی بنایا ہے..!
لہذا عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھنا یہ مردوں کی غلط فہمی ہے ۔اور ایک عورت کو وہی مقام دینا چاہیے جو ایک مرد اپنے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ان کی عزت ان کا اخترام ایسا ہی ضروری ہے جیسے وہ اپنےلیے دوسروں سے سوچتا ہے ۔

لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget