اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

حجاب

*روس کے ایک ٹی وی چینل نے ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی جس میں ایک شاپنگ پلازہ میں ان کے دو اداکار جن ایک مرد ہے اور ایک عورت ۔ اور وہ دونوں جھگڑا کررہے ہیں*
پہلےسین میں لڑکی یورپین لباس پہنے ہوئے ہے اور مرد اس سے جھگڑا کررہا ہے اسے برا بھلا کہہ رہا ہے ۔ کیمرے میں تقریبا چالیس کے قریب ایسے لوگ مارک ہوئے جنہوں نے انہیں جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا لیکن کسی نے بھی ان کے معاملے میں دخل نہیں دیا ۔لوگ انہیں نظر انداز کرکے قریب سے گذرتے رہے ۔ کچھ دیر بعد دوسرے سین میں وہی مرد عورت پھر جھگڑا کررہے ہیں لیکن اس بار لڑکی نے اسلامی لباس یعنی حجاب پہنا ہوا ہے ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ جس نے بھی مرد کو اسے برا بھلا کہتے ہوئے سنا اس نے آکر مرد کو پکڑ لیا اور ڈانٹا کہ وہ اس لڑکی سے کیوں لڑ رہا ہے ، کیوں اسے پریشان کررہا ہے۔ حتی کہ ایک آدمی نے تو اس مرد کو مارنے کی کوشش بھی کی اور اسے گھسیٹ کر لڑکی سے دور لے گیا ۔ جتنے بھی لوگوں نے انہیں دیکھا صرف دو چار کے باقی سب نے آکر مرد کو روکا ۔ اور ایسا صرف اس وجہ سے ہوا کہ لڑکی حجاب لیے ہوئے تھی۔ جبکہ پہلے بھی وہی لڑکی تھی لیکن پورپین لباس میں تھی اس لیے کسی نے نوٹس نہ لیا ۔ اس فلم سے انہوں نے یہ بتایا کہ دنیا چاہے جتنی بھی مخالفت کرے لیکن لوگ حجاب کی عزت کرتے ہیں اور اسے اچھا سمجھتے ہیں ۔
یہ دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہوگیا اور دل سے بے اختیار الحمدللہ نکلا۔ یقین کریں اللہ کے ایک ایک حکم میں بہت بڑی حکمت چھپی ہوئی ہے ۔ اللہ کا ایک ایک حکم لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ہم مسلمان اپنے اعمال کی وجہ سے لوگوں کو ان احکامات سے متنفر کردیتے ہیں اصل میں ہمارا حال یہ ہے کہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔ افسوس کہ ہم نے روشنی کرنی تھی لوگوں کو راہ دکھانی تھی لیکن ہم نے اپنے اعمال سے اپنے گھر کو ہی آگ لگا لی ۔ اللہ ہمیں ہدایت دے اور دوسروں کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اگر ہم اپنے اعمال ٹھیک کرلیں تو یقین مانیں کسی کو بھی مسلمان ہونے کی دعوت نہیں دینی پڑے گی لوگ ہمارے اعمال دیکھ کر خود ہی اسلام کے دامن میں پناہ لینے کے لیے آجائیں گے۔ کاش کہ ہم نام کی بجائے کام کے مسلمان بن جائیں....

لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget