اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

زندگی خوبصورت ھے

زندگی خوبصورت ہے۔۔۔

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔ آپ جس کمپیوٹر لیپ ٹاپ پر یہ پڑھ رہے ہیں۔ چاہے یہ کوئی ٹیبلٹ یا سیل فون ہو۔ یہ سلو ہو جاتا ہے۔ کوئی پروگرام کوئی سوفٹویر آپ چلانا چاہتے ہیں یہ کھل نہیں رہا ہوتا۔ ہم تب کہتے ہیں یہ ہینگ ہوگیا۔ ہم مایوس نہیں ہوتے اپنے سسٹم کو ری سٹارٹ کرتے ہیں۔ کچھ دیر لگتی ہے۔ اور ہمارا کام پھر شروع ہو جاتا ہے۔۔۔۔
آپ کیا سمجھتے ہیں۔۔۔ انسانی ہاتھوں سے تعمیر یہ سسٹم انسانی ذہنوں کی تخلیق کہ یہ سوفٹویر اگر ہینگ ہوتے ہیں تو کیا ہم خود اس کیفیت سے نہیں گزرتے۔۔؟؟ شدید غصہ آپ کو ہینگ کرتا ہے۔ شدید مایوسی دکھ نفرت آپ کو ہینگ کرتی ہے۔ بوریت آپ کے سسٹم کو سلو کرتی ہے۔۔۔۔
جیسے اپنے الیکٹرانک سسٹم کو آپ ری سٹارٹ کرتے ہیں۔ بلکل ایسے ہی آپ اپنے آپ کو ری سٹارٹ دیں۔ غصہ ہو تو جگہ چھوڑ دیں۔ مایوسی ہو تو وہ ماحول کچھ دیر کیلئے بدل دیں۔ نفرت میں وجہ نفرت سے توجہ ہٹائیں۔۔۔۔
آپ مسلمان ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں۔ آپ توبہ استغفار کریں۔ نماز پڑھیں۔ دوبارہ ایک نئی دعا ایک نئی کوشش ایک نیا ولولہ مانگیں۔ توبہ مومن کا ری سٹارٹ سسٹم ہے۔۔۔۔
زندگی خوبصورت ہے۔۔۔


لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget