اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

رشتے

*آپ نے اک موبائل لیا ہے بیس ہزار روپیہ کا ۔*
*بڑا اچھا اور اعلیٰ موبائل ہے ۔*
ویسے تو پچاس ہزار روپیہ کا بھی موبائل مل جاتا ہے مگر یہ ادنی ترین رقم ہے جس میں کوئی شخص اچھا سا موبائل خرید سکتا ہے ۔
آپ نے استعمال بھی شروع کردیا۔ بہت پسند آیا آپکو ۔ چند دن بعد اک مسئلہ ہوا کہ موبائل گرم ہونا شروع ہوگیا ۔ حد سے بڑھ کر گرم ہوگیا حتی کہ ہاتھ لگانا بھی مشکل ہوگیا ۔ بالکل پکڑا ہی نی جارہا ۔ اب آپ کیا کریں گے ؟ میرا مشورہ تو یہ ہے کہ اک ہتھوڑی
اٹھائیں اور موبائل توڑ دیں ۔
نہیں بلکل بھی ایسا نہیں کرینگے آپ ۔ اپنے بھائی سے مشورہ کرینگے ، دوست سے مشورہ کرینگے ، ملنے جلنے والوں سے مشورہ کرینگے جب تک کہ آپکو یہ بات معلوم نہ ہوجائے کہ چارجر خراب ہونے کی وجہ سے موبائل کی حدت بڑھ گئی ۔ تب جاکر آپ نیا چارجر خریدیں گے ۔
یا اک اور بات فرض کرلیجئے کہ موبائل میں آواز آنا بند ہوگئی ۔ کال ملاتے ہیں ۔ آپکی آواز سامنے والے کو نہیں جاتی ہے مگر اُسکی آواز آپ نہیں سُن سکتے ۔ بڑی شدید پریشانی، کوفت اور تنگی کا سامنا ہے ۔ غصہ بھی آرہا ہے ۔ اب تو آپ ضرور ایسا کیجئے کہ ہتھوڑا
 لیجئے اور موبائل توڑ دیں ۔
اگر آپ کے اندر عقل ہے تو ایسا نہیں کرینگے بلکہ میں آپکو اصرار کروں ایسا کر ڈالو ۔ پھر بھی آپ ایسا نہیں کرینگے ۔ کیونکہ آپ کو اتنا شعور تو ہے کہ قیمتی چیزیں جب خراب ہوجائیں، پریشان کریں یا تنگ کریں تو اُنکو توڑا نہیں جاتا بلکہ تصحیح یعنی ریپئر کیا جاتا ہے ۔ بڑا ہی بیوقوف اور احمق شخص ہوگا جو کوئی فریج لے کر آئے اور گھر آتے آتے کسی غفلت کی وجہ سے فریج کا ہینڈل ٹوٹ جائے نتیجتاً یہ ساری فریج توڑ دے یہ کہہ کر کہ اب تو یہ بیکار ہوگئی ۔ ایسے شخص کی حماقت میں کوئی شُبہ باقی رہے گا ؟؟
اب بات یہ عرض کرنی ہے کہ ہم بھی ایسی کچھ حماقتیں آئے روز قریبی رشتوں کے ساتھ کربیٹھتے ہیں ۔ جو جوڑنے کی چیز تھی قابل اصلاح ، قابل تصحیح اور نبھانے والی قیمتی چیز اُسکو ہم بار بار توڑی دیتے ہیں ۔
اگر آپ اپنے بھائی کے گھر جاتے ہیں اور وہ آپکو نہیں ملتا ، پانی تک نہیں پوچھتا تو اتنی سی بات پر رشتہ ناطہ توڑ دینگے آپ ؟؟
آپکی بہن، آپکا دوست یا آپکا کوئی بھی قریبی رشتہ دار جب کوئی غلطی کرے تو جب فریج کا ہینڈل ٹوٹ جانے پر مکمل فریج نہیں توڑ دیتے تو پھر تعلقات میں اگر کوئی ایک آدھی غلطی ہوجائے تو خدارا !! مکمل تعلق مت توڑیں ۔
جتنی اہمیت ہم اپنی قیمتی چیزوں کو دیتے ہیں اُن سے آدھی بھی اگر رشتوں کو دے دیں تو آج گھروں میں فسادات بلکہ خاندانی جھگڑوں میں نوے فیصد تک کمی آسکتی ہے ۔
بس اک چھوٹی سی بات یاد کرلیجئے کہ کوئی بھی رشتہ توڑنا نہیں ہے ۔ آپ غصہ کریں، شکوہ کریں، قریبی رشتہ ہو تو ہلکی سی سزا بھی دیں، تھوڑی سی ناراضگی اختیار کریں، اپنے بڑوں سے مشورہ کریں، دوست سے مشورہ کریں یا کسی خیرخواہ سے مشورہ کرکے رشتہ بچانا ہے ۔ جی جان لگا کر ہر ہر رشتہ بچانا ہے ۔ اِسکی قدر کرنی ہے ۔
بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اِس خیر کے جذبے کو اور بڑھائیے ۔ جہاں کہیں بھی کوئی ٹوٹ رہاہو اُسکو جوڑنے والی بات کریں ۔ جوڑنے والے بن جائیں ۔ دلوں کو جوڑئیے ۔ یقین جانئے آپکو قلبی سکون ملے گا ۔ ہر طرف محبت اور امن کی فضا قائم ہوگی اور ان شاء الله خوشگوار ماحول قائم ہوگا ۔
الله تعالی ہم سب کو رشتے نبھانے والا بنائے۔ توڑنے والوں کو شر سے بچائے اور جوڑنے والوں میں ہمیں شامل فرمائیں آمین ۔

لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget