اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

جنت خرید لی

ایک پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ھے وہ مجھ سے رابطہ کرے ۔۔ 

  جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے ۔۔

 ایک عقلمند شخص جہالت کے شکار ان لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہا مگر وہ مسلسل ناکام ھو رہا تھا ۔۔
ایک دن اُس کے ذھن میں ایک ترکیب آئی ۔۔ 

وہ چرچ گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا ۔۔ 
مجھے جہنم خریدنا ھے بتاؤ کتنے میں دو گے ؟ 

پادری حیران ھوا اور کہنے لگا تم نے واقعی جہنم خریدنا ھے ؟ 

اُس شخص نے کہا,ہاں میں نے واقعی جہنم خریدنا ھے ۔۔ 

پادری خوش ھوا کہ اب جنت کے ساتھ ساتھ وہ جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکے گا لہذا اُس نے کہا مجھے اتنی رقم دو میں ابھی تمہیں جہنم دے دیتا ھوں ۔۔ 

اُس عقلمند آدمی نے جلدی جلدی رقم ادا کی اور پادری سے کہا لاؤ اب مجھے جہنم کی ملکیت کا کاغذ دے دو ۔۔ 

پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر “ جہنم کی ملکیت” لکھا اور وہ کاغذ اُس شخص کے سپرد کر دیا ۔۔

وہ شخص وہ کاغذ لے کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ھو کر چلانے لگا کہ “میں نے جہنم خرید لیا, یہ اُس کا ملکیت نامہ ھے , اب کسی کو جنت خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں جانے ھی نہیں دوں گا ۔۔
  
یہ شخص جرمن کا مشہور ماہر نفسیات اور پادری مارٹن لوتھر تھا جس نے اپنے اس عمل سے لوگوں کو اُن کی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت یا جہالت سے نجات دلائی ۔۔

یقین کریں آگہی بہت بڑی نعمت جبکہ جہالت اک عذاب ھے 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget