القرآن الكريم
سورة النساء آیت 127
وَ یَسۡتَفۡتُوۡنَك فِی النِّسَآءِ ؕ قُلِ اللّٰہُ یُفۡتِیۡکُمۡ فِیۡھنَّ ۙ وَ مَا یُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ فِی الۡکِتٰبِ فِیۡ یَتٰمَی النِّسَآءِ الّٰتِیۡ لَاتُؤۡ تُوۡنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَ تَرۡغَبُوۡنَ اَنۡ تَنۡکِحُوۡھنَّ وَ الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ مِنَ الۡوِلۡدَانِ ۙ وَ اَنۡ تَقُوۡمُوۡا لِلۡیَتٰمٰی بِالۡقِسۡطِ ؕ وَ مَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِہٖ عَلِیۡمًا
اور اے پیغمبر لوگ تم سے عورتوں کے بارے میں شریعت کا حکم پوچھتے ہیں کہہ دو کہ اللہ تم کو ان کے بارے میں حکم بتاتا ھے اور اس کتاب یعنی قرآن کی جو آیتیں جو تم کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں وہ بھی ان یتیم عورتوں کے بارے میں شرعی حکم بتاتی ہیں جن کو تم ان کا مقرر شدہ حق نہیں دیتے اور ان سے نکاح کرنا بھی چاہتے ہو نیز کمزور بچوں کے بارے میں بھی حکم بتاتی ہیں اور یہ تاکید کرتی ہیں کہ تم یتیموں کی خاطر انصاف قائم کرو اور تم جو بھلائی کا کام کرو گے اللہ کو اس کا پورا پورا علم ھے
صحیح بخاری ( 5188 ) جلدنمبر 5
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تم میں سے ہر ایک نگران ھے اور پر ایک سے باز پرس ہو گی حاکم وقت نگہبان ھے اس سے بھی پوچھا جائے گا مرد اپنے اہل خانہ کا نگران ھے اس سے بھی سوال جواب ہوگا عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ھے اس سے بھی پوچھا جائے گا اور غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ھے اس سے بھی پوچھا جائے گا الغرض تم میں سے پر ایک نگران ھے اور تم میں سے ہر ایک سے سوال ہوگا
ایک تبصرہ شائع کریں