اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

خارش سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان نسخے

خارش سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان نسخے

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خارش ایک ایسی مصیبت ہے، جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکوم فراہم نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزیم ہے، جو کھجاوٹ کے خلاف مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو خارش یا کھجلی سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں۔

*ناریل کا تیل:*
خشک جلد اور کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں پیدا ہونے والی خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔

*پٹرولیم جیلی*:
اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم جیلی میں مضمر ہے۔ پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

*لیموں:*
وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔

*میٹھا سوڈا:*
خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے۔

*تلسی:*
تلسی کے پتے تھیمول اور ایگونل جیسے اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جلدی خارش بلکہ جلن کا احساس بھی ختم کر سکتے ہیں۔ علاج کے لئے تلسی کے چند پتوں کو دھو لیں اور پھر براہ راست انہیں متاثرہ حصے پر رگڑ لیں۔

*ایلوویرا (کوارگندل):*
نمناک (تَر) کرنے کی خوبیوں سے مالا مال ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے پتے توڑےں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

*خشک خارش کا علاج گھریلو ٹوٹکو ں سےکرنا انتہائی آسان*

خشک خارش سے نجات پانے کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آزما کر دیکھیں:

*خشکی اور خارش سے نجات کیلئے دہی ایک بہترین کلینزر ہے، خشکی ختم کرکے اسے نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کیلئے تین کھانے کے چمچ پپیتا پیسٹ اور آدھا کپ دہی مکس کرکے اگھریلو ٹوٹکو ں سے خشک خارش کا علاجسے اپنی اسکن پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو دیں۔

*خشک جلد اور کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں پیدا ہونے والی خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔

*ایلوویرا (کوارگندل): نمناک (تَر) کرنے کی خوبیوں سے مالا مال ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے پتے توڑیں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

*آدھا کپ دانے دار چینی، دو کھانے کے چمچ کھویا اور دو کھانے کے چمچ ویجیٹیبل آئل مکس کرکے سکرب بنالیں۔ غسل کرنے سے پہلے سارے جسم پر اس سکرب کا مساج کریں۔ کچھ دنوں میں ہی آپ اپنی جلد پر نمایاں فرق محسوس کریں گے۔ اگر سکرب بچ جائے تو اسے فریج میں رکھ لیں لیکن اگر دودھ کھٹا ہو جائے تو اسے استعمال نہ کریں۔

*خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لیے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگائیں۔

*اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم جیلی میں مضمر ہے۔ پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget