اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

عورتوں کی اقسام اور ان سے سلوک

عورتوں کی اقسام اور ان سے سلوک

گھر سے باہر نکلتے ہی آپ کا دو قسم کی عورتوں سے سامنا ہوتا ہے 
پہلی قسم :  *ان عورتوں کی ہے جو عزیز مصر کی بیوی والی بیماری کا شکار ہیں۔ خوب بن سنور کر پرفیوم لگائے بے پردہ ۔۔۔* 

*زبان حال سے کہہ رہی ہوتی ہیں ... ”ﻫﻴﺖ ﻟﻚ ”  (قریب آؤ ,جلدی آو)*

دوسری قسم : *وہ عورت جو ستر و حجاب کی پابند، مگر مجبوری نے اسے گھر سے نکالا اور وہ اپنی زبان حال سے کہہ رہی ہوتی ہے ...* 
       
*"ﺣﺘﻰ ﻳﺼﺪﺭ ﺍﻟﺮﻋﺎﺀ ﻭﺃﺑﻮﻧﺎ ﺷﻴﺦ ﻛﺒﻴﺮ" (جب تک چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں)*

”پہلی قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو سیدنا یوسف علیہ السلام نے کیا تھا ، یعنی کہیں ” ﻣﻌﺎﺫ ﺍﻟﻠﻪ ”  (الله کی پناہ)

*اور دوسری قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو سیدنا موسی علیہ السلام نے کیا تھا، یعنی ادب و احترام سے انکی مدد کریں اور اپنے کام میں مشغول ہو جائیں*

*اور الله عزوجل کا فرمان: ”ﻓﺴﻘﻰ ﻟﻬﻤﺎ ﺛﻢ ﺗﻮﻟﻰ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻈﻞ ” یاد کریں*

*کیونکہ یوسف علیہ السلام اپنی عفت و پاکدامنی کی بناء پر عزیز مصر بن گئے تھے۔ اور حضرت موسی علیہ السلام کے حسن تعامل کی بناء پر الله عزوجل نے انہیں نیک بیوی اور پرامن رہائش عطاء کی تھی.*
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget