چھ کلمے
اوّل کلمہ طیب
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ
ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
*دوسرا کلمہ شہادت*
اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ؕ
ترجمہ : میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اورمیں گواہی دیتاہوں کہ بیشک محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ کے بندے اوررسول ہیں۔
*تیسرا کلمہ تمجيد*
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ الَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُؕ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ
ترجمہ :اللہ پاک ہے اورسب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں اوراللہ کے سواکوئی معبود نہیں اوراللہ سب سے بڑا ہے گناہوں سے بچنے کی طاقت اورنیکی کرنے کی توفیق نہیں مگراللہ کی طرف سے جو سب سے بلندعظمت والا ہے ۔
*چوتھا کلمہ توحید*
لآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًاؕ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِؕ بِیَدِہِ الْخَیْرُؕ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ ۵ؕ
ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کیلئے ہے بادشاہی اوراسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اورمارتاہے اوروہ زندہ ہے اس کو ہرگز کبھی موت نہیں آئے گی ۔ بڑے جلال اوربزرگی والا ہے ۔ اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
*پانچواں کلمہ استغفار*
اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَدًا اَوْخَطَأً سِرًّا اَوْ عَلَانِیَۃً وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِی لَآاَعْلَمُ، اِنَّکَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ وَ سَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیّ الْعَظِیْمِ ؕ
ترجمہ :میں اللہ سے معافی مانگتاہوں جو میرا پروردگار ہے ہرگناہ سے جو میں نے جان بوجھ کر کیا یا بھول کر۔ چھپ کر کیا یا ظاہر ہوکر اورمیں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں اس گناہ سے جس کو میں جانتاہوں اوراس گناہ سے بھی جس کو میں نہیں جانتا،(اے اللہ)بیشک تو غیبوں کا جاننے والا اورعیبوں کا چھپانے والا اورگناہوں کابخشنے والا ہے اورگناہ سے بچنے کی طاقت اورنیکی کرنے کی قوت نہیں مگراللہ کی مدد سے جو سب سے بلند عظمت والا ہے ۔
*چھٹا کلمہ رد کفر*
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّ اَنَآ اَعْلَمُ بِہٖ وَ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَ تَبَرَّأْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَ الْغِیْبَۃِ وَالْبِدْعَۃِ وَالنَّمِیْمَۃِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُھْتَانِ وَالْمَعَاصِیْ کُلِّھَا وَاَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ
ترجمہ :اے اللہ میں تیری پناہ مانگتاہوں اس بات سے کہ میں کسی شئے کو تیراشریک بناؤں جان بوجھ کر اوربخشش مانگتاہوں تجھ سے اس(شرک)کی جس کو میں نہیں جانتا اورمیں نے اس سے توبہ کی، اورمیں بیزار ہوا کفر سے اورشرک سے اورجھوٹ سے اورغیبت سے اوربدعت سے اورچغلی سے اوربے حیائیوں سے اوربہتان سے اورتمام گناہوں سے اورمیں اسلام لایااور میں کہتاہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں