اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

انٹرنیٹ کے سنہرے اصول

انٹرنیٹ کے سنہرے اصول

1۔ کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کی سنی سنائی بات پر یقیں کر لے۔

2۔ مناسب تحقیق سے قبل کسی بھی پوسٹ کو وائرل مت کریں۔ ایسا نہ ہو کہ ثواب کے چکر میں گناہ خریدتے رہیں۔

3- ہر بات کو منفی نہ لیں۔

4- اپنی سوچ کو مثبت بنائیں۔

5- ہر جگہ سیاست نہ لگائیں۔

6- سنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

7۔ فضول بحث میں اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں۔

8- اپنے فالتو وقت کیوجہ دوسروں کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

9- جواب در جواب سے بچیں اور بات ہمیشہ جامع اور مختصر کریں۔

10۔ مفید معلومات، مفاد عامہ میں ضرور شیئر کریں۔

11- انٹرنیٹ کا جائز استعمال کریں اور شیطان کے نرخے میں نہ آئیں۔

12- ایسی گفتگو سے پرہیز کریں جس سے دوسروں کی دل شکنی ہوتی ہو۔

13- اپنے کام سے کام رکھیں اور دوسروں کے کام میں دخل اندازی نہ کریں۔

14- جو کام آپکو نہیں آتا یا آپ جس کام کے ایکسپرٹ نہیں ہیں اس پر اپنی راۓ مت دیں۔Jack of all master of none نہ بنیں۔

15- اپنا غصہ دوسروں پر نہ نکالیں

16- اخلاق اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

17۔ اپنے آپ کو سیاسی جماعتوں اور مذھبی فرقوں میں نہ بانٹیں۔

18- امت کو جوڑیں، توڑیں نہیں۔

19- انصاف کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

20- بات لکھتے یا کہتے
 وقت ہمیشہ اللہ سے ڈریں۔ کسی کچی بات کیوجہ سے آپکی دنیا یا آخرت میں پکڑ نہ ہو جاۓ۔

21- ہمیشہ سچ بولیں۔

22۔ سیاسی جماعتوں کی ہمدردی میں اپنے رشتے مت توڑیں۔
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget