اس بلاگ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا جس سے وہ استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرسکیں۔

کھانسی کا گھریلو علاج



کھانسی کا گھریلو علاج


سرد موسم میں ہم اکثر نزلہ اور کھانسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بظاہر عام سی نظرآنے والی یہ بیماریاں اگر شدید ہوجائیں تع پھر بہت پریشان کرتی ہیں۔ ان کی وجہ سے انسان کے معمولات متاثر ہوتے ہیں اور بہت سے کام ادھورے رہ جاتےہیں۔ ظاہر ہے جب انسان تندرست نہیں ہوگا تو نہ دفتر جاپائے گا اور نہ ہی کاروبار پر پوری توجہ دے سکے گا۔ نزلہ کھانسی ایسے امراض ہیں جو انسان کو سماجی میل جول سے بھی دور کر دیتے ہیں۔ عام طور پر ہم کھانسی اور نزلہ لاحق ہونے پر ڈاکٹر سے رُجوع کرتے ہیں، مگر ان کا قدرتی علاج بھی موجود ہے۔ ذیل میں ہم کچھ آزمودہ نسخوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ جو بالخصوص کھانسی کے علاج میں بہت مؤثر ہیں۔ عام طور پر ہر قسم کی کھانسی تین ہفتے کے دوران ازخود ٹھیک ہوجاتی ہے کیوں کہ جسم کا دفاعی نظام اس کے خلاف مسلسل مصروف کار ہوتا ہے۔ مندرجہ ذیل نسخے اس نظام کو تقویت دے کر کھانسی سے جلد چھٹکارا دلانے مین معاون ہوتے ہیں۔

شہد اور لیموں


کھانسی سے نجات پانے کے لیے شہد اور لیموں کا ٹوٹکا صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان دونوں کا ملاپ کھانسی شہد کے علاج کے لیے اتنا ہی مؤثر ہے جتنا کہ ادویہ۔ آدھے یا ایک گلاس گرم پانی میں ایک یا دو چائے کے چمچے شہد اور لیموں کے ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اس آمیزے کو نیم گرم ہی پی لیں۔ دن میں دو تین بار یہ عمل کریں۔ چوبیس گھنٹوں ہی میں آپ کھانسی میں واضح کمی محسوس کریں گے۔

انناس


کھانسی رفع کرنے کے لیے انناس ایک بہترین دوا ہے۔ اس میں بروملین نامی خامرہ پایا جاتا ہے جو کھانسی کی انگریزی ادویہ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بروملین کھانسی کو رفع کرتا اور حلق کی جھلی کا ورم دور کرتا ہے۔ اگر انناس کے جوس میں شہد، نمک اور کالی مرچ ڈال کر استعمال کیا جائے تو کھانسی پر اس کا جادواثر ہوتا ہے۔ تحقیق کہتی ہے کہ انگریزی ادویہ کے مقابلے میں یہ آمیزہ پانچ گنا زیادہ تیزی سے کھانسی رفع کرتا ہے۔ یہی فائدہ انناس کی قاشیں کھاکریا صرف پی کر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جنگلی پودینہ


اس کے پتوں میں فلیونائڈز نامی مرکب پایا جاتا ہے جو دافع سوزش ہے۔ اس کے استعمال سے کھانسی میں آرام آتا ہے۔ اس پودینے کی پتیوں کی چائے پینے سے حلق کے عضلات ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور کھانسی کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ پودینے کی چائے بنانے کے لیے بس اتنا کریں کہ آدھا گلاس پانی میں دو چائے والے چمچے پتیوں کا چُورا ڈال دیں اور اُبال لیں پھر چھان کر استعمال کریں۔

پودینہ


سبزی کی دکانوں پر عام مل جانے وال پودینہ بھی کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔ اس میں ایک جزو مینتھول پایا جاتا ہے جو حلق کو سکون پہنچاتا، بلغم ختم کرکے سانس کی نالی کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ پودینہ کو دو طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اوپر مذکورہ طریقے کے مطابق اس کی چائے بنالیں یا پھر کھولتے ہوئے پانی میں پودینے کی پتیاں ڈال کر بھاپ لیں۔

ملٹھی


ملٹھی کی جڑ کھانسی کا شافی علاج مانی جاتی ہے۔ اس میں اینٹی وائرل اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ملٹھی کی جڑ کا سفوف بناکر اسے کھانسی کے شربت میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے، نیز اس کی چائے بھی بنائی جاسکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Flashworks کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget