آج بازار میں عجب ہی منظر
دیکھا چکن کی شاپ کھلی تھی تعجب ہوا، فوری رکا اور سوچنے لگا کہ "آج تو
غریب کے گھر بھی قربانی کا گوشت پکے گا پھر یہ شاپ آج کھلنے کی منطق سمجھ نہیں آئی"؟اپنے
ہی سوال کا جواب جاننا ضروری سمجھا۔ ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کے لوگوں کوچکن
خریدتے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حیرانگی میری توجیسے اپنے عروج پر تھی معلوم کرنے
پر پتہ چلا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے گھر قربانی کے گوشت کی ایک "بوٹی"
بھی نہیں آتی اور یہ ایسے سفید پوش لوگ ہیں جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے
اپنے بچوں کو چکن عید کے روز اس لیے کھلاتے ہیں تاکہ انکو محسوس نہ ہو
کہ ہم نے سال بعد عید کے روز بھی گوشت نہیں کھایااسکے علاوہ یہ بھی چکن شاپ والے
نے انکشاف کیا کہ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو سارا سال چکن کھانا بھی نصیب
نہیں ہوتا ۔خدا کی قسم مجھے اس وقت رونا آگیا یہ منظر دیکھ کر جب میں نے ماں اور
بیٹی کو نظریں چرا کر مرغی کے پنجے ایک درجن بعوض 20روپے لیتے دیکھا حالانکہ
نظریں تو ہمیں ان سے چرانی چاہیے تھی۔یقین کیجیے مجھ میں اتنی ہمت نہی ہوئی
کہ میں انکی فوٹو بنا لوں آخر انکے چہرے دکھا کر انکی عزت نفس کے ساتھ کھیلنے کے
سوا اور کیا ہونا تھا ؟ آج کے اس واقعہ نے میرے دل میں ہزاروں سوال چھوڑے ہیں عجیب
سوچ میں گم ہوگیا ہوں کہ ہم پھر یہ کیسی قربانی کرتے ہیں ؟
کیا صرف دکھاوا ہے؟ اور
گوشت ایک دوسرے کو ایکسچینج کرنے کا نام ہی قربانی ہے؟
یہ تو No profit No lossوالی
بات ہوئی مطلب جتنا گوشت آپ دیتے ہیں اتنا ہی آپ کو وہاں سے واپس مل جاتا ہے اور
سارا سال فریج۔۔۔۔۔
اور ہم یہ بھی بڑا یاد رکھتے
ہیں کہ "پچھلے
سال فلاں کے گھر سے گوشت نہیں آیا تھا ہم نے بھی اس دفعہ نہیں دینا" اور یہ بھی ان کانوں نے
اکثر سنا ہے کہ "نکڑ والا گھر ہاں وہی "بڑے گھر،" والے کو پوری ران ہی دے
آنا پچھلی دفعہ ہمیں انہوں نے کافی گوشت دیا تھا"ہاں اگر کبھی ہمیں کسی غریب
کا خیال آہی جائے تو گوشت دیتے وقت اپنا ساراتعارف ضرور کرواتے ہیں نکر والا گھر
فلا ںنام ادھر سے آیا ہے وغیرہ وغیرہ تاکہ وہ سارا سال آپ کا احسان مند رہے اور
آپکو دیکھتے ساتھ اپنا سر جھکا لے۔ کیا یہ بتانا ضروری ہے کہ کہاں سے گوشت آیا کس
نے بھجوایا؟ دروازے پر اگر کوئی بچہ آئے تو کہا جاتا ہے ابو کو بھیجو
تاکہ انکو پتہ چلے کہ کون گوشت دینے آیا ہے۔
کہا
جاتا ہےقربانی خدا کےلیے کی جاتی ہے تو پھر خدا کے بندوں کو بتانا ضروری ہے؟
یا وہ
خدا جسے بتانا بھی نہیں پڑتا وہ سب کچھ جاننے والا ہے اور دلوں کے حال خوب جانتا
ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں