دنیا گول ہے
ایک دن کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ دنیا کیسی ہے تو میرے اس جواب پر کہ دنیا گول ہے وہ نہ مانا آخر مانتا بھی کیسے؟ میں کون سا کوئی مؤتبر انسان تھا جو میں نے ایک بار کوئی بات کہہ دی تو وہ مان جائے آخر کوئی تو ثبوت ہو۔ خیر ثبوت تونہیں تھا میرے پاس لیکن جب وہ میرے بتانے پر نہ مانا کہ دنیا گول ہے تو میں نے اسے ایک اور طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی امید ہے کہ اگر آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ہو تو یہ تحریر پڑھ کر آپ بھی مان جائیں گے کہ دنیا گول ہے تو شروع کرتے ہیں ایک کہانی سے
ایک باس نے اپنی سیکرٹری کو دفتر بلا کر ہدایت کی
10 تاریخ کو ہم ایک ہفتے کے لیے کاروباری دورے پر ہانگ کانگ جا رہے ہیں
تم ضروری انتظامات کر لو
سیکرٹری نے اپنے شوہر کو بتایا
10 تاریخ کو میں اپنے باس کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے کاروباری دورے پر ہانگ کانگ جا رہی ہوں
تم اپنا اور گھر کا خیال رکھنا
شوہر نے اپنی خفیہ #محبوبہ کو فوراً پیغام بھیجا
10تاریخ کو میری بیوی اپنے باس کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے کاروباری دورے پر ہانگ کانگ جا رہی ہے
تم میرے پاس آجانا
مل کر انجوائے کریں گے
خفیہ محبوبہ جو کہ ایک پرائیویٹ ٹیوٹر تھی
اس نے سٹوڈنٹ بچے کو اطلاع دی
10 تاریخ سے میں ایک ہفتے کے لیے شہر میں نہیںہوں
اس لیے تمھیں پڑھانے ایک ہفتے تک نہیں آسکوں گی
ننھے سٹوڈنٹ نے فوراً اپنے دادا کو فون ملایا
دادا 10 تاریخ کو میری #ٹیچر ایک ہفتے کے لیے شہر سے باہر ہے
آپ میرے پاس ایک ہفتے کے لیے آجاؤ
خوب انجوائے کریں گے
دادا نے فوراً اپنی سیکرٹری کو بلایا
اور کہا
سنو 10 تاریخ سے میں ایک ہفتے کے لیے اپنے پوتے سے ملنے جا رہا ہوں
ہانگ کانگ کا دورہ کینسل کردو
سیکرٹری نے اپنے شوہر سے کہا
ہنی ۔ میرے باس کا 10 تاریخ سے ہانگ کانگ کا دورہ کینسل ہوگیا ہے
اب میں گھر پر ہی ہوں گی
شوہر نے فوراً اپنی خفیہ محبوبہ کو اطلاع دی
میری بیوی کا ٹرپ کینسل ہوگیا
اب وہ گھر پر ہوگی
ہم مل نہیں سکتی
تم مت آنا
خفیہ محبوبہ نے بطور ٹیوٹر اپنے سٹوڈنٹ کو فون ملایا
سنو منے ۔ میرا #شہر سے باہر جانے کا #پروگرام منسوخ ہوگیا ہے
اب ہم معمول کے مطابق پڑھائی جاری رکھیں گے
ننھے سٹوڈنٹ نے اپنے دادا کو فون کیا
اور
غمگین لہجے میں کہا
دادا میری ٹیچر کا شہر سے باہر جانے کا پروگرام کینسل ہوگیا ہے
اب وہ مجھے پڑھانے آیا کرے گی
آپ مت آنا
باس نے فوراً اپنی سیکرٹری کو بلایا
اگلے ہفتے پوتے کے پاس جانے کا پروگرام کینسل
ہم لوگ 10 تاریخ سے ہانگ کانگ جائیں گے
تم ضروری انتظامات کر لو
سیکرٹری نے شوہر کو اطلاع دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب یقین آیا کہ دنیا گول ہے
ایک تبصرہ شائع کریں