*عجیب و غریب درخت:*
☑ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جو قد میں سات فٹ کے لگ بھگ لمبا ہے- قدرت نے اس میں انوکھی خوبی پیدا کی ہے- یہ رات کو اس طرح چمکتا ہے کہ اس کی چمک میلوں دور دکھائ دیتی ہے- اس کی روشنی میں پڑھا اور لکھا جا سکتا ہے۔
☑ جزائر غرب الہند میں پام کا ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کے پتے دنیا کے ہر درخت کے پتوں سے زیادہ لمبے ہیں اس کے ایک پتے کی لمبائ 65 فٹ بنتی ہے۔
☑ جزائر غرب الہند میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے جس کی شاخوں کا چھلکا اتار کر ڈبل روٹی کی طرح کھاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بھی ڈبل روٹی کی طرح ہے اور تاثیر بھی-
☑ ترکی کے شہر سمرنا میں ایک ایسا درخت موجود ہے جس کا تنا قدرت نے اس طرح تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے کہ تین دروازے بن چکے ہیں، ان کے بیچ میں سے ایک سڑک گزرتی ہے- اس درخت کو دیکھنے کے لیے ہزاروں غیر ملکی سمرنا جاتے ہیں۔
☑ اس وقت دنیا کا سب سے اونچا درخت کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہے اور اس کا نام ہارڈویسی ہے- اس کی بلندی 37606 فٹ ہے۔
☑ اسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کا تنا بوتل کی شکل سے ملتا جلتا ہے، اس بوتل نما تنے میں ہر وقت پانی رہتا ہے- اس کے تنے میں سوراخ کریں تو اس میں سے پانی بہنے لگتا ہے- لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں اور اسے پانی والا درخت کہتے ہیں۔
☑ اسٹریلیا، برازیل اور جنوبی امریکہ میں ایسا درخت ہے جس کے رس کا ذائقہ بالکل دودھ جیسا ہے- ایسے علاقے کے لوگ جہاں یہ درخت پایا جاتا ہے اس کے رس کو دودھ ہی کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں